Google+ ایل جی اور گوگل نے نیکسس 4 کی دستیابی کا اعلان کردیا ~ Asiatic PR ایشیاٹک پبلک ریلیشنز

Friday, November 02, 2012


ایل جی اور گوگل نے نیکسس 4  کی دستیابی کا اعلان کردیا
ہموار، ایل جی کے بہترین ہارڈویئر اور گوگل کے ساتھ جدید ترین اسمارٹ فون ہے

کراچی، نومبر 01، 2012ء:  ایل جی اور گوگل کی مشترکہ کاوشون کا شاہکار نیکسس 4،  گوگل کی نیکسس لائن اپ میں سب سے جدید اسمارٹ فون کی آج دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ فون اس ماہ مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ ایل جی کے  غیر معمولی ہارڈویئر، اور آپ کے پسندید ہ گوگل اپلی کیشنز اور انڈرائڈ کے لیٹیسٹ ورژن کے ساتھ نیکسس 4 گوگل کے بہترین اپلی کیشنز کو اپ کے ہاتھ میں دیتا ہے۔

ایل جی کو فخر ہے اور جدید ترین نیکسس اسمارٹ فون کی تیاری میں مدد کرنے کے اپنے کردار پر بے حد مسرور ہے۔ صارفین فارم اور فنکشن کی لیٹیسٹ انڈرائڈ ورژن کے ساتھ با انداز کامل متوازی اتصال سے خوش ہونگے۔ ایل جی ای موبائل کمیونیکیشن
کمپنی کے صدر اور سی ای او  ڈاکٹر جونگ سیول پارک نے کہا۔

یہ پہلا موقع ہے جو ہم نے نیکسس ڈیوائس کی تیاری کے لئے ایل جی کے ساتھ شراکت کی ہے۔ جنہوں نے اس منصوبے کو ایک غیر معمولی صلاحیت دی اور جس کا نتیجہ ایک فیچر سے بھر پور ڈیوائس ہے جو آپ کے ہاتھ میں ایک نیا احساس دلاتی ہے اورجذباتی طور پر تیز تر ہے۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ موبائل اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ گوگل، انڈی روبن نے کہا۔

اپنی دنیا کیپچر کریں اور شیئر کریں: نیکسس 4 اب آیا ہے انہتائی اعلیٰ کارکردگی کے حامل 8 ایم پی کیمرہ کے ساتھ اور بہت ہی عمدہ تصاویر بناتا ہے، اور آپ کو اپنے ارد گرد دنیا کی ہر چیز کو کیپچر کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ اوپر، نیچے یا اپنی ہر طرف، اس جیسا کیمرہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ نیکسس 4 کے ساتھ آپ ہر ڈائریکشن میں تصاویر بنا سکتے ہیں وہ بھی حیرت انگیز، دلکش تصاویر  اور تصویر دیکھ کر لگے کہ آپ اس منظر میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی تصاویر ہوجائیں خود بخود اپلوڑ انسٹنٹ اپلوڈ کے ساتھ، پس کوئی منظر آپ سے مس نہ ہو پائے۔

یہ سب کچھ غیر معمولی شفافیت اور کرسپ، قدرتی رنگوں کے ساتھ مرتعش 1280 بائی 768 انچ ٹرو ایچ ڈی آئی پی ایس پلس ڈسپلے پر جو زیرو گیپ ٹچ ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔

رفتار: نیکسس 4 قول کوم کے جدید ترین سنیجڈریگن ایس 4 پرو پروسیسر سے لیس ہے، جس سے آپ کو ملتی ہے وہ اسپیڈ جو آپ چاہتے تھے۔ رہئے ویب کے ساتھ جہاں بڑے تھری ڈی گرافکس اور گیم پلے سے لطف اندوز ہوجائیں، اور گوناگوں اپلی کیشنز بغیر کسی دقت کے سوئچ کریں۔ 2 جی بی ریم اور تیز ترین انڈرائڈ ورژن کے ساتھ نیکسس 4  ایک بہترین نیکسس اسمارٹ فون ہے۔

معلومات آپ کی فنگرٹپس پر: نیکسس 4 گوگل کے لیٹیسٹ اپلی کیشنز کے ساتھ آرہا ہے جو گوگل کے بہترین اپلی کیشنز کو آپ کی ہتھیلی پر رکھ دیتا ہے۔ گوگل نائو کا جدید ترین ورژن اس میں بلٹ ان ہےجو آپ کو سب سے زیادہ منظم رکھتا ہے، آنے والی فلائیٹس، ریستورانوں، ہوٹل کنفرمیشنز اور اپنے نزدیک تصویری مواقع  کے بارے میں ریمائنڈرز حاصل کریں۔ اپنی مطلوبہ جگہوں تک گوگل میپس کے ذریعے رسائی حاصل کریں۔ ٹارن بائی ٹارن جی پی ایس نیویگیشن کے ذریعے لائیو ٹریفک انفو، اور مکمل ڈرائیونگ، والکنگ اور پبلک ٹرانزٹ ڈائریکشنز، جو اس سے پہلے کبھی آسان نہ تھے۔

نیکسس 4 کو ان لاک بیچا جاتا ہے اور یہ جی ایس ایم     ایچ ایس پی اے پلس کے موافق ہے لہذا یہ دنیا بھر کے 200 سے زیادہ نیٹ پروائڈر پر آپریٹ ہوسکتا ہے۔ یہ 8 جی بی ورژن اور 16 جی بی ورژن میں گوگل پلے میں دستیاب ہے۔ اور نومبر میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اسپین اور آسٹریلیا میں دستیاب ہوگا۔ نومبر کے آخر تک یورپ، مرکزی اور شمالی امریکہ، ایشیاء، سی آئی ایس اور مڈل ایسٹ میں دستیابی شروع ہوجائےگی۔

اہم خصوصیات:
·         چپ سیٹ: قول کوم کے جدید ترین سنیجڈریگن ایس 4 پرو پروسیسر سے لیس ، 1.5 گیگا ہرٹز قواڈ کور کریٹ سی پی یو
·         آپریٹنگ سسٹم: انڈرائڈ 4.2، جیلی بین
·         نیٹ ورک: تھری جی (ڈبلیو سی ڈی ایم اے) ، ایچ ایس پی اے پلس
·         ڈسپلے: 4.7 انچ ڈبلیو ایکس جی اے ٹرو ایچ ڈی پلس (1280x 768 پکسلس) 
·         میموری: 8 جی بی  اور 16 جی بی
·         ریم:  2 جی بی
·         کیمرا: 8 میگا پکسل اور 1.3 ایم پی ایچ ڈی سامنے
·         بیٹری: 2،100ایم اے ایچ لی پولیمر، ٹالک ٹائم 15.3 گھنٹے اور اسٹینڈ بائی ٹائم 390 گھنٹے
·         سائز: 133.9  x98.7x   9.1 ایم ایم
·         ویٹ: 139 گرام
·         وائرلیس چارجنگ این ایف سی

# # #

0 comments:

Post a Comment

  • RSS
  • Delicious
  • Digg
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • Youtube