Google+ پولیو کے خاتمے کی حمایت اور پاکستان میں سیلاب کے جواب میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نئے عطیات کا اعلان کر دیا ~ Asiatic PR ایشیاٹک پبلک ریلیشنز

Thursday, December 01, 2011


پولیو کے خاتمے کی حمایت اور پاکستان میں سیلاب کے جواب میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نئے عطیات کا اعلان کر دیا
کراچی /سیٹل ، 29 نومبر 2011 : بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے آج پاکستان میں جاری اپنے پولیو کے خاتمے کے پروگرام اور اس سال کے سیلاب کے امدادی کاموں میں مدد کے لئے نئی گرانٹس کا اعلان کیا ہے۔ ان عطیات سے پولیو کے متاثرین اور سندھ    میں سیلاب سے حالیہ متاثرین کو امداد فراہم ہوںگی ۔
صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعدپولیو کے پھیلائو میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس وقت ملک کےتقریبا 20 فیصد پولیو کیسز سندھ رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک اس سال پاکستان نے پولیو کے 161کیسز رپورٹ کئے ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

 "اپنے ہنگامی منصوبوں کو زیادہ فغال طریقے سے لاگو کرنے کے لئے پاکستان نے گزشتہ ہفتے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ اگر ان اقدامات کو اچھی طرح سے لاگو کیا گیا، تو اس وائرس کو روکنے میں تیزی سے پیش قدمی کرسکتے ہیں، مائیکل گیلوے ، پاکستان پروگرام کے ساتھ کام کر نے والے فاؤنڈیشن کے ایک سینئر پروگرام آفیسر نے کہا۔ "ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری مزید مدد ہماری پاکستان کی حکومت کے ساتھ وابستگی کے عزم کا ثبوت ثابت ہو جیسا کہ یہ پولیو کے شدید پھیلاو کو روکنے کا انتظام کر رہی ہے ،جبکہ انہیں ایک ہی وقت میں سندھ میں اس سال کے سیلاب کے بعد پیدا ہونے والے شدید حالات سےمقابلے کے چیلنج کا بھی سامناہے۔"
فاؤنڈیشن نے 2011 میں پاکستان کو اضافی مدد کے لئےعطیات میں 19 کروڑ 80 لاکھ سے زائد روپے مختص کئے ہیں۔اس گرانٹ میں 200 سے زاائدپولیو سے مفلوج بچوں کی جسمانی بحالی کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوں ایچ او) کا گرانٹ ، عمر کوٹ اور ایک دوسرے ضلع کے 4.400 سے زائد خاندانوں کی براہ راست  سپورٹ کےلئے جو اس سال کے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں حکومت سند ھ کے لئے ایک  گرانٹ اور امدادی کاموں میں بچوں کی حفاظت کے لئے ایک گرانٹ شامل ہے۔
اگست میں ، گیٹس فاؤنڈیشن اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) نےپولیوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا تھا۔ ایک جدید فنانسنگ طریقہ کار کے ذریعے JICA نے پاکستان کی حکومت کوکو 5ارب 63 کروڑ  روپے کاقرہ دیاتھا، اگر پاکستان 2013 تک پولیو کے خاتمے کے اہداف کو پورا کردیا تو گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کایہ قرضہ ادا کریگا۔ آج کے یہ عطیات صحت کی عالمی تنظیم، یونیسیف اورعالمی بینک  کی ویکسین کی خریداری ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور پولیو کے لئے تشہیری کوششوں کے لئے اضافی تعادن ہے۔
پاکستان میں پولیو کے خلاف پیش رفت عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لئےاہم ہے کیونکہ کہیں بھی پولیو  کے ہونے کا مطلب ہے کہ ہر جگہ پولیو کے ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ چین میں حال ہی میں پھیلنے والے پولیو کی تحقیق سے ثابت ہوگیا کہ یہ خلقی طور پر سندھ میں پھیلنے والے  وائرس سے منسلک ہے جبکہ افغانستان میں پھیلے وائرس سندھ ، بلوچستان ، اور خیبر پختونخواہ / فاٹا میں جنگلی پولیو وائرس کے پھیلنے سے منسلک ثابت ہوا۔
حکومت یونین کونسل کی سطح پر بھی پولیو پروگرام کے لئے احتساب میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ جن سے گھریلو سطح پر پولیو ویکسین کی فراہمی کی خدمات لی جارہی ہیں  وہ مناسب عمر اور جنس ، بہتر تربیت یافتہ اور نگرانی میں ہیں اور ان کو براہ راست اور وقت پرمعاوضہ ادا ہوتاہے۔
فاؤنڈیشن حکومت پاکستان اور دیگر شراکت داروں بشمول عالمی اداہ صحت، یونیسیف اور روٹری انٹرنیشنل کے ساتھ اس بات کو یقین بنانے کے لئے کہ پاکستان میں اور دنیا بھر میں تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے تک کام جاری رکھے گا۔
# # #
رابطہ :  ای میل : media@gatesfoundation.org   فون : +1.206.709.3400
یا   ایشیاٹک پبلک ریلیشنز ۔  خرم ضیا    یا   افسر خان  0215837674    

0 comments:

Post a Comment

  • RSS
  • Delicious
  • Digg
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • Youtube