Google+ زونگ پاکستان میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروع دے رہا ہے ~ Asiatic PR ایشیاٹک پبلک ریلیشنز

Tuesday, May 21, 2013


زونگ پاکستان میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروع دے رہا ہے
اسلام آباد : 20 مئی 2013: چائنا موبائل کے پہلے بین الاقوامی برانڈ زونگ نے پی ایف ڈی سی سنسلک فیشن ویک 2013 میں ملک کے نئے ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو آگے لایا ہے۔ پاکستان میں اپنے آغازسے لیکر اب تک ، زونگ مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو فروع دیتارہا ہے۔
 اس سال زونگ نے ان نئے ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو آگے لانے میں معاونت کا فیصلہ کیا جو اس سال کے پی ایف ڈی سی سنسلک فیشن ویک 2013میں اپنی تخلیقات کو پیش کرنا چاہتے تھے۔ زونگ پروموٹس ایمرجنگ ٹیلنٹ شو میں شرکت کرنے والے خوش نصیب ڈیزائنرز میں عروج احمد، دانیال مبارک، حمزہ بخاری، مغل راشد، محسن علی اور شہرازدے سہیل مزمل شامل تھے۔
ایونٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونگ کے سی ایف او فینگ ٹو شیان (Feng Tuixian )نے کہا ”ہم نے ہمیشہ باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ وہ آگے آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ پاکستان تصورات، فطری صلاحیتوں اور مثبت خیالات سے مالامال ہے۔زونگ ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے بھی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
اس سال پی ایف ڈی سی سنسلک فیشن ویک 2013 میں 47 ڈیزائنرز، برانڈز اور ٹیکسٹائل ہاسز نے 4 دن تک رنگا رنگ لگڑری کلیکشنز پیش کئے ، جو 2013 کے رجحانات کی توجیح اور نمائندگی کر رہے تھے۔
زونگ نے ماضی میں کھیلوں، تعلیم اور ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کی مختلف سطحوں پر سپورٹ کیا ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے پاکستان کے 10 ملین فٹ بال شائقین کو اولڈ ٹریفرڈ کے قریب لانے کے لئے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ساتھ شراکت کا معاہدہ کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت زونگ 32 نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کو مانچسٹر یونائیٹڈسوکر اسکول ، ابوظہبی میں ایک ہفتے کی تربیتی کیمپ پر لےگیا تھا۔ اس کے علاوہ زونگ نے متعدد علاقائی کھیلوں جیسے ٹی 20، شندور پولو فیسٹیول اور قائد اعظم پولو چمپئن شپ کو بھی سپورٹ کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

  • RSS
  • Delicious
  • Digg
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • Youtube